ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں مسجد امام شافعی کی توسیع و تزئین کے بعد افتتاحی تقریب

بھٹکل میں مسجد امام شافعی کی توسیع و تزئین کے بعد افتتاحی تقریب

Sat, 14 Nov 2020 15:56:41    S.O. News Service

بھٹکل 14 نومبر (ایس او نیوز) بھٹکل آزاد نگر میں واقع مسجد امام شافعی کی توسیع و تزئین کی کاروائی مکمل ہونے پر  جمعرات کو ازسر نماز شروع کی گئی جس کے لئے عصر کی نماز کے ساتھ ہی افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔

پروگرام میں تشریف فرما مولانا خواجہ اکرمی مدنی  نے مسجد آباد کرنے اور نوجوانوں کو اپنے محلے کی فکر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔  انہوں نے  اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ  کئی نوجوان  محلے کے نکڑ پر  بیٹھ کر گپیں ہانکتے رہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ  رات میں جلدی سونے کی عادت ڈالیں اور فجر نماز کی پابندی کریں۔

مولانا محمد الیاس ندوی نےمسجد کی مختصر تاریخ بیان کرتے ہوئے مسجد کو آباد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔مولانا عبد العلیم خطیب ندوی نے کہا کہ مسجد کو آباد کرنے والے اللہ کے محبوب لوگ ہونگے۔قیامت کے دن ایسے لوگوں کو اللہ کے عرش کا سایہ نصیب ہوگا۔  مزید کہا کہ مسجد سے محبت اللہ سے محبت کی دلیل ہے۔ اللہ کے گھر کی فکر کریں اللہ آپ کی فکر کرے گا۔مولانا نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو مسجدوں کی عظمت اپنے دلوں‌میں بٹھانے  کی ضرورت ہے۔ مسجد میں صفائی کا لحاظ رکھنے کی ضرورت ہے۔  شفیع شاہ بندری پٹیل نے  بالخصوص تعلیم قرآن خاص کر کے تعلیم بالغان کا انتظام کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

*مولانا سید یاسر ندوی نے  مسجد کی مختصر تاریخ بیان کرتے  ہوئےمخلص بانیان کےلئے دعائیں کیں۔  مولانا شعیب ائکیری ندوی نے اس بات پر زور دیا کہ محلے میں کوئی بے نمازی نہ ہو اس کے لئے اہل محلہ فکر کریں۔مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی نے کہا کہ مسجد ہمارے لئے کھول دی گئی ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ نے ہمارے لئے اپنا دروازہ کھول دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسجدیں اللہ کی رحمت کو متوجہ کرنے کا ذریعہ ہے اس لیے مسجد سے اپنا تعلق مضبوط کریں۔چونکہ اہل محلہ کا ایک بڑا طبقہ محنت و مزدوری سے وابستہ ہیں ‌اس لئے مولانا نے ان سے گزارش کی کہ جہاں بھی جائیں وہ نمازوں کا اہتمام کریں اور محنت کا پیسہ حرام کاموں جیسے سود وغیرہ میں نہ لگائیں۔

پروگرام کا آغاز سعد بن اسماعیل دیشنور کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، نابیناحافظ انیس بڈو نے نعت پاک پیش کی، مسجد کے صدر و امام مولانا انصار خطیب مدنی نے استقبال کیا۔ مولوی حفیظ خان نے نظامت کے ساتھ کلمات تشکر پیش کیا،  مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی کی دُعا پر جلسہ برخواست ہوا۔

 


Share: